ارباب غلام محمد کاسی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، شیخ جعفر خان مندوخیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں ملک ظاہر خان کاکڑ، چوہدری نعیم کریم، عطاء اللہ محمد زئی، نصیر خان اچکزئی پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز شہید کئے گئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ارباب غلام محمد کاسی ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر شیخ جعفر خان مندوخیل نے وفد کے ہمراہ شہید کے اہلخانہ اور عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی قیادت سے افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ارباب غلام محمد کاسی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔