ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم کے مطابق تمام بس ٹرمینلز کو شہر سے ہزار گنجی منتقل کیا جائے گا، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کراچی بس ٹرمینل ہزار گنجی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری پی ٹی اے علی احمد کاکڑ،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ وحید شریف عمرانی،ایس پی ٹریفک پولیس ملک جاوید،ڈائریکٹر کیوڈی اے کے علاؤہ کیو ڈی اے کے انجینئرز، موٹروے پولیس،کراچی بس یونین کے عہدیداران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کراچی بس ٹرمینل کے حوالے سے محکمہ کیوڈی اے پی سی ون دوبارہ ریوائز کرے گا اس کے علاوہ جن ٹرانسپورٹروں نے اقساط جمع کیے انہیں فوری قبضہ حوالہ کر کے کام شروع کیا جائے گا اس کے علاوہ ٹرانسپورٹر حضرات کے لیے ڈاؤن پیمنٹ کی شیڈول جاری کر کے اقساط جمع کروائے جائے گا اس کے علاوہ مسافروں اور عوام کی سہولت کے لئے شٹل سروس کا بھی آغاز کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہاکہ ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم کے مطابق تمام بس ٹرمینلز کو شہر سے ہزار گنجی منتقل کیا جائے گا اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور کر کے محکمہ کیوڈی اے ٹرمینل میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ شہر میں قائم نجی اور بکنگ آفسزکو بھی ہزار گنجی منتقل کیا جائے گا اس کے علاؤہ محکمہ کیو ڈی اے اور ٹرانسپورٹرز اقساط کی شیڈول اور قبضے کا طریقہ کار پر حکمت عملی مرتب کریں تاکہ شفٹنگ کے حوالے سے مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ کراچی روٹ کوچز کو ہزار گنجی منتقل کرنے کے حوالے سے ٹرانسپورٹروں کے تحفظات دور کیے جائیں جبکہ کیوڈی اے ٹرمینل میں بقائے کام جلد از جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑی بسوں کا شہر میں داخلہ ممنوع ہوگا اس حوالے سے شٹل سروس کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور مسافروں کی سہولت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔جبکہ شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے