مسلم لیگ(ن)عام انتخابات اور کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھر حصہ لیکر کامیابی حاصل کریگی،شیخ جعفرخان مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)عام انتخابات اور کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھر حصہ لیکر کامیابی حاصل کریگی،پارٹی میں کسی بھی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے اگر کسی نے پارٹی فیصلوں سے انحراف کیاتواسکی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس کی میزبانی اور رابطہ کی ذمہ داری چوہدری نعیم کریم،فرید افغان اوراشرف جاوید کرد نے انجام دی۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ،،سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم، فرید افغان،نصیرخان اچکزئی، ظاہر خان کاکڑ، عطاء اللہ محمدزئی، نسیم الرحمن، ایڈوکیٹ طارق بٹ،جہانگیر خروٹی، اشرف جاوید کرد، نسیم اللہ اچکزئی، اسلم رند، ہاشم بڑیچ، شبیر غوری، بابر خان،نثار راجپوت،حیدراچکزئی،عالم کانسی،حاجی محمد نوید اعوان،جاوید احمد خان،نثار اچکزئی،محمد سلیم جبار،اصرار شاہ،میر عین الدین کرد،بابر علی،نسیم اللہ،نوید اعوان،نور دورانی،محمد احسن اور دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی رہنماوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے صوبائی صدر کو اپنی سفارشات سے آگاہ کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سب ملکر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آنے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی کے ڈسپلن کی پابندی کریں گے اور پارٹی جن امیدواروں کو ٹکٹ دے گی انکی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں گے۔شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پارٹی کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں مسلم لیگ(ن) کوئٹہ کے 4 ٹاونز اور یو سی،وارڈز کی سطح پر امیدوار کھڑے کریگی پارٹی کے تمام عہدیداران اورکارکن پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے سب ملکر پارٹی کی فعالیت کیلئے کام کر رہے ہیں پارٹی ڈسپلن کی پابندی ہم سب پر لازم ہے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ہر حلقے سے اپنے امیدوار کھڑے کریگی اوربھر پور طریقے سے انکی انتخابی مہم چلائی جائے گی پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکن ملکر پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف،پارٹی صدر میاں شہباز شریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اورآنے والے عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کریں۔ اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے قائدمیاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پرانکے بھر پوراستقبال کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے