محکمہ اطلاعات بلوچستان نجی شعبہ کے اشتراک سے بلوچستان کی یوتھ کے لئے ڈیجٹل میڈیا ٹریننگ کا اہتمام کر رہا ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ اطلاعات بلوچستان نجی شعبہ کے اشتراک سے بلوچستان کی یوتھ کے لئے ڈیجٹل میڈیا ٹریننگ کا اہتمام کر رہا ہے۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق ٹریننگ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 30 طلباء و طالبات کو شامل کیا جائے گا منتخب طلباء وطالبات کو آئی ٹی ٹیکنالوجی،ای کامرس،ایمیزون،ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ سمیت دیگر متعلقہ امور کی ٹریننگ دی جائے گی جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں مہارتوں کی فراہمی ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو تربیت کی فراہمی کے زریعہ باوقار روزگار کے حصول کا قابل بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے