عوامی نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما ارباب غلام ایڈوکیٹ کا قتل انتہائی افسوسناک ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما ارباب غلام ایڈوکیٹ کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔نیشنل پارٹی اس دلخراش قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔قاتلوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ارباب غلام ایڈوکیٹ کی زندگی عوامی تھی اور ان کی سیاست عوام کے لیے تھی۔ارباب غلام ایڈوکیٹ بلوچستان کے سنئیر سیاسی رہنماؤں میں تھے ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔نیشنل پارٹی غم کی اس گھڑی میں شہید ارباب غلام ایڈوکیٹ کے خاندان اور عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہے۔بیان میں کیا گیا کہ دن دہاڑے سنئیر سیاسی رہنما کا قتل دارالحکومت میں امن و مان کی صورتحال کو واضح کررہی ہے۔حکومت اور انتظامیہ عوام کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔جو کہ افسوس کا امر ہے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت شہید ارباب غلام ایڈوکیٹ کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے