سپریم کورٹ کی سیاسی مقدمات کے بجائے عام شہریوں کے کیسز کو ترجیح

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ میں سیاسی مقدمات کے بجائے عام شہریوں کے مقدمات کو ترجیح،آئندہ تین روز میں کرمنل اور سول مقدمات سنے جائیں گے۔

سپریم کورٹ میں 20تا 22ستمبر کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق آئندہ تین روز کیلیے 225 مقدمات 5 بنچز کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 مقدمات کی سماعت کرے گا جب کہ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 80 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

اسی طرح جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 40 مقدمات سنے گا، جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ میں 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے