سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کا معاملہ، چیف جسٹس نے اہم اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل اور زیرالتوا مقدمات کے معاملے پر کل 3 بجے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فراہمی انصاف بہتر کرنے کے معاملے پر وکلا تنظیموں کی تجاویزلی جائیں گی اور اجلاس میں وکلا تنظیمیں بینچز کی تشکیل اورمقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے پر تجاویز دیں گی۔
خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 17 ستمبر کو بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھایا اور پھر پہلے روز ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ سماعت کی جو ٹی وی پر براہ راست دکھائی گئی۔