بے روزگارنوجوانوں کا جائز مطالبات کی منظوری کیلئے قلات سے پیدل مارچ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ قلات سے بے روزگارنوجوانوں کا جائز مطالبات کی منظوری کیلئے قلات سے پیدل مارچ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے منتخب نمائندے عوامی ووٹوں سے منتخب ہوتے ہی عوام کا استحصال شروع کرکے میرٹ کی پامالی،روزگار فروخت،نوکریوں کو خاندان وپارٹی جیالوں میں بانٹناشروع کر دیتے ہیں معذوروں کی جگہ صحت مند لوگوں کو روزگار دینا،اہل،پڑھے لکھے نوجوانوں کی جگہ نااہل نوجوانوں کو نوکریاں فروخت کرناناانصافی نااہلی وبدترین ظلم ہے جماعت اسلامی ہر جگہ ہر ظلم جبر کے خلاف مظلوم کیساتھ ہے۔24ستمبر کا احتجاجی دھرنابجلی بلوں،ادویات،پٹرول قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی،ظالموں، لٹیروں کے خلاف اورمظلوموں کے حقوق کے حصول کیلئے ہے۔ جماعت اسلامی قلات سے پیدل مار چ کرنے والے بے روزگارنوجوانوں کیساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے قلات سے پیدل مارچ کرنے والے نوجوانوں کے احتجاجی کیمپ کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا کیمپ میں چیرمین عبدالواحد،میر صدام حسین،فضل الرحما ن عمرانی،منیر احمدبنگلزئی،اسرارساسولی ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے کیمپ کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی ناکامی لوٹ مار کی وجہ سے بلوچستان کے مظلوم عوام احتجاج پر رہتے ہیں ہر طرف ناانصافی،میرٹ کی پامالی،روزگار کے فروخت کے مظالم جاری ہے۔جماعت اسلامی غریب کیساتھ مظلوموں کی حمایتی اور ظلم وظالم کے خلاف ہر میدان میں جدوجہد کر رہی ہے آج کی مہنگائی بے روزگاری میرٹ کی پامالی پی ڈی ایم پارٹیوں،اشرافیہ،اسٹبلشمنٹ کی لوٹ مار کی وجہ سے ہے عوام پریشانی مشکلات ناانصافی کے خلاف انصاف،میرٹ کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجید میں ساتھ دیں جماعت اسلامی 24ستمبر کو گورنرہاؤس کوئٹہ کے سامنے بجلی،پٹرول،گیس بلوں،ادویات کی قیمتوں میں ناروااضافے کے خلاف احتجاجی دھرنادیگی۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے قوم پر مسلط حکمرانوں،اشرافیہ نے ملک دیوالیہ کر دیاہے عوام کی لئے ملک دیوالیہ جبکہ حکمرانوں کیلئے آج بھی پاکستان سونا کی چڑیا ہے۔پی آئی اے،ریلوے، اسٹیل ملزسمیت تمام بڑے اداروں کو حکمرانوں نے کھالیے۔ملک کے ہر ادارے پر قابض لٹیروں نے اداروں کو تباہ عوام کو بدحال وپریشان کر دیے ہیں۔جماعت اسلامی ان مظالم،بجلی بلوں،پٹرول،ادویات،گیس قیمتوں میں اضافے کے خلاف،مظلوموں کیساتھ اور جائز حقوق کے حصول کے حصول کیلئے ہر میدان میں جدوجہد کر رہی ہے۔24ستمبر کا احتجاجی دھرنا بھی اسی سلسلے کی کھڑی ہے۔جماعت اسلامی پرامن دینی ملک گیر منظم عوامی جمہوری پارٹی ہے۔قوم ساتھ دیگی تو لوٹ مار،قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کم میرٹ کی پامالی،اور اہل پڑھے لکھے لوگوں کو روزگار حقوق ملیں گے۔ اسٹبلشمنٹ،لٹیروں سیاست دانوں،ججزوجرنیل سمیت مفت خوروں،مراعات یافتہ طبقات،اوربڑی بھاری تنخواہیں لینے والوں پرمفت چیزیں بند کی جائے تو عوام کو حقوق مل سکتے ہیں۔اشرافیہ ججزجرنیل کو مفت بجلی،مفت گیس،مفت گھر،مفت تعلیم،مفت علاج بند کرنے کے بجائے بجلی،گیس مہنگی کی جارہی ہے۔مقتدرقوتوں،اسٹبلشمنٹ کی طرح پی ڈی ایم وپی ٹی آئی بھی قوم کے مجرم ہیں اسٹبلشمنٹ، پی پی پی،مسلم لیگ،پی ڈی ایم جماعتیں اور پی ٹی آئی نے ملک دیوالیہ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے