آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی سپلائی بند کر دی

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرول کی سپلائی بند کر دی۔ پیٹرول کی عدم فراہمی سے ملک بھر میں پیٹرولیم کی قلت ہونے کا خدشہ پیدا ہونے گیا ہے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں کشمیر، ہوائی اڈے، ہزارہ ڈویژن، اٹک اور گلگت بلتستان کو پیٹرول کی سپلائی بند رہے گی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائٹ آئل پائپ لائن پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا حصہ 65 فیصد کیا جائے۔ کرایہ جات میں اضافہ کیا جائے،پرانی گاڑیوں کو بحال کیا جائے۔ لوکل 100 فیصد اور اوور لوڈنگ ٹرپ 50 فیصد بڑھائی جائے۔ مطالبات کی عدم منظوری تک پیٹرول کی سپلائی معطل رہے گی۔پیٹرولیم ڈویژن کوآئل کمپنیزایڈوائزی کونسل نے صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔آئل کمپنیزایڈوائزی کونسل نے کہا ہے کہ پہیہ جام ہڑتال سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔

ادھر آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے دفاتر اور پارکنگ ایریا کے باہر احتجاجی میں بینرز آویزاں کر دیے ہیں جس میں مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر عابداللہ آفریدی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں تیل کی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو بند کیا جارہا ہے، گاڑیاں جہاں ہیں وہاں روک دی جائیں، کسی قسم کی سپلائی نہیں جائے گی۔

عابداللہ آفریدی نے کہا کہ پرانی اورنئی گاڑیوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔ ہم نے نئی جدید گاڑیاں سپلائی کیلئے تیار کیں، جو بیکار ہوجائیں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وائٹ پائپ لائن میں پچاس فیصد سڑک اور پچاس فیصد ٹینکرز کے ذریعے دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے