انٹربینک میں ڈالرمزید سستا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستانی روپے ڈالر کے پر کترنے میں مصروف ،پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے پانچ پیسہ کمی ہوگئی،انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 90 پیسے پر بندہوا۔تفصیلات کے مطابق ڈالرکی قیمت میں جہاں انٹربینک میں کمی واقع ہوئی وہیں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت ایک روپے کم ہو کر 296 روپے پر آ گئی۔ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر دباؤ کا شکار ہے، ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے خلاف سخت ایکشن کے بعد کرنسی مارکیٹ میں روپے کی اجارہ داری قائم ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے امریکی کرنسی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے اگلے مرحلے کا آغاز کردیا ہے ۔ ایف آئی اے اور حساس ادارے اب گھروں میں چھاپے ماریں گے حساس اداروں نے منی ایکسچینچ کمپنیز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے ڈالر چھپانے والوں کی نشاندہی کرلی ہے۔۔

گذشتہ روڈ ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 296 روپے کا ہوگیا، یورو 1 روپے سستا ہو کر 317 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ 1 روپے اضافے سے 370 روپے کا ہوگیا ۔اماراتی درہم 70 پیسے مہنگا ہو کر 82 روپے 50 پیسے کا ہو گیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 79 روپے 30 پیسے کا ہوا۔

ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف موثر حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے، گذشتہ ہفتے میں روپیہ مضبوط اور ڈالر گراوٹ کا شکار رہا، گذشتہ ہفتے بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، گذشتہ ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 10 پیسے سستا ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 302 روپے 95 سے کم ہوکر 296 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ ہوا، ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ مضبوط ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے سے کم ہوکر 297 روپے میں فروخت ہوا۔

ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ نے دیگر کرنسیوں پر بھی اثر ڈالا ہے، گذشتہ ہفتے میں یورو 1 روپے کمی کے بعد 325 سے 324 روپے میں فروخت ہوا، برطانوی پاؤنڈ 2 روپے کمی سے 381 سے 379 روپے میں فروخت ہوا، سعودی ریال 1 روپے 10 پیسے کمی سے 79.70 روپے میں فروخت ہوا، امارتی درہم 2 روپے 30 پیسے کمی ہوئی، امارتی درہم 85 روپے 30 پیسے سے کم ہوکر 83 روپے میں فروخت ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے