اخباری صنعت سے وابستہ افراد کی حالات بہتر بنانے کیلئے فنڈز میں اضافہ کریں گے،جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے خلوص نیت کے ساتھ اگر کام کیا جائے تو ان کے اچھے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاق کے سامنے اپنی موقف رکھ دئیے امید ہے کہ صوبے کے مسائل حل کرنے کے لئے وفاق ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ہماراہ صوبہ ایک غریب اور یہاں بے روزگاری عام ہے کارخانے اور کاروبار کے دیگر مواقع نہیں ہے اخباری صنعت سے وابستہ افراد کی حالات بہتر بنانے کیلئے فنڈز میں اضافہ کریں گے نیوز ایجنسی واحد ذریعہ ہے جو حکومتی موقف اسلام آباد اور دیگر صوبوں میں پہنچانے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے امید ہے کہ آنیوالی وقت میں وہ ہمارے ساتھ رہیں گے او ر ایسے خبروں سے گریز کریں گے جو دہشتگردی کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ ایسی خبریں چلائیں گے جو حکومتی موقف عوام تک پہنچانے میں آسانی ہونے کے ساتھ دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی ہوگی،یہ بات انہوں نے اپنی دفتر میں مختلف نیوزایجنسز کے بیوروچیف سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر نیوز ایجنسی کے بیوروچیف نے اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر ان کو یقین دہانی کرائی کہ نیوز ایجنسی کے جو مسائل ہے اگر میرے اختیار میں ہے ان کو فورا حل کرنے کی ہدایت کروں گا جہاں تک نگران وزیراعلی تعلق ہے نیوز ایجنسی کے بیوروچیف کا وزیراعلی سے ملاقات کرکے ان کے مسائل حل کریں گے بلوچستان ہم سب کا مشترکہ صوبہ ہے میڈیا سے لیکر ہر شخص کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں حکومت اس سلسلے میں بھرپو اقدامات کریں گے اور اخباری صنعت کو اوپر لانے کیلئے تمام اقدامات کریں گے جہاں تک فنڈز کی کمی کا تعلق ہے ان میں بھی اضافہ کریں گے کیونکہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں بزنس کے مواقع نہیں ہے یہاں کے عوام کا دارومدار زراعت کے علاوہ اخباری صنعت اور سرکاری نوکریوں پر ہے حکومت اگر تمام نوجوانوں کو روزگار نہیں دے سکتے البتہ اخباری صنعت کو آگے لا کر تاکہ اخباری مالکان بھی اپنے ملازمین کی صحیح معنوں میں تنخواہ دے کر ان کی حالات زندگی بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے