پولیو مہم کے دوران حساس یونین کونسلوں اور ہائی رسک علاقوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، حمزہ شفقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے ہدایت کی ہے کہ پولیو مہم کے دوران کوئٹہ میں حساس یونین کونسلوں اور ہائی رسک علاقوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔اس سلسلے میں پولیس موبائل گشت،ایریا محاصرہ، چیکنگ اور ایگل فورس میں اضافہ کیا جائے، حالیہ واقعات کے تناظر میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے مہم کے دوران اہکاروں کی تعیناتی،گاڑیوں کی چیکنگ اور موبائل گشت میں اضافہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پولیو مہم کی مجموعی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسدکے علاؤہ پولیس،ایف سی اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پولیو کا کوئی کیس درج نہیں ہوا اس کے باوجود پولیو کا خطرے موجود ہے لہذا آنے والی مہم میں اسی جذبہ اور محنت سے اپنی ذمہ د اریاں سرانجام دے کر پولیو کا ختم کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں حالیہ واقعات کے بعد سیکورٹی انتظامات کو ازسرنو ترتیب دیکر جامع پلان کے تحت اقدامات کیے جائیں۔حساس یونین کونسل میں پیش ا?نے والے مشکلات کو دور کرکے پولیو کی مہم کو کامیاب بنایا جائے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ،پولیس،سیاسی و سماجی عمائدین اور علماء کرام مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں۔علماء کرام کی جانب سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کو مزید بہتر اور دوران مہم میں ان کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ انکاری اور پولیو قطرے نہ پلانے والے والدین کو قائل کریں جبکہ جعلی نشانات اور گھروں کے تدارک کے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔بیماری یا کسی اور وجہ سے قطرے نہ پینے والوں کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم بنائی جائے۔تھیلسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو بھی پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں تاکہ وہ بھی پولیو سے محفوظ رہیں۔ اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو پولیو مہم کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے