پرویز الہی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنچاب چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی اینٹی کرپشن لاہور کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیے۔

وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کو سیاسی انتقام کا سامنا ہے درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکیں۔ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی، بیٹے راسخ الہی اور بہو زارا علی کی 20 ،20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے