ٹرین کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں ایک بار پھر 5 فیصد اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے سبب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے ایک بار پھر میل ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ پارسل ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، ٹرین کے کرایوں میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران یہ تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے