جسٹس قاضی فائزعیسیٰ احتساب کے ترازوکے پلڑے سب کیلئے برابر رکھیں گے،میر عبدالکریم نوشیروانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماو سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ احتساب کے ترازوکے پلڑے سب کیلئے برابر رکھیں گے اور عوام کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے کام کیاانکے آباؤ اجداد کی بھی خدائیداد پاکستان کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہمیں امید ہے کہ وہ چیف جسٹس کی ذمہ داریوں میں سرخرو ہونگے۔یہاں جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر میرعبدالکریم نوشیروانی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ بلوچستان کے سپوت ہیں انکے داداقاضی جلال الدین برطانوی دور میں افغانستان میں اسوقت کی ریاست قلات کے وزیراعظم رہے انکے والد قاضی محمد عیسیٰ قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے انکے آباؤ اجداد کی خدمات قابل تحسین ہیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی ہمیشہ انصاف کا بولا بالا کرنے کیلئے کلیدی کردارادا کیا ہے ہمیں امید ہے کہ کہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ عدلیہ کے وقار کو مزید بلند کریں گے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے عوام کو سستے اورفوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں عدل وانصاف کا بولا بالا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے