بھارت، مہلک نیپا وائرس سے متعدد افراد ہلاک، 700 سے زائد متاثر

کیرالا(ڈیلی گرین گوادر) صحت کے شعبے میں مودی سرکار کی نالائقی کھل کر سامنے آگئی،کیرالا میں نیپا وائرس کی وجہ سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، اسکولوں اور دفاتر کو بند کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں مہلک وبائی وائرس نیپا پھیلنے کے بعد بھارتی ماہرین اب تک وائرس پھیلنے کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپا وائرس سے اب تک متعدد افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔وائرس سے متاثرہ علاقوں کے گرد کنٹونمنٹ زون قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ بھارت کی کئی ریاستیں ماضی میں بھی اس وبا کا سامنا کر چکی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وائرس جانوروں خصوصاً چمگادڑوں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق وائرس انتہائی مہلک اور تقریباً 45 دن کے دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے ، پچھلے 5 برسوں میں نیپا وائرس کی پھیلنے والی یہ تیسری وبا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے