بڑھتی ہوئی مہنگائی،پٹرولیم مصنوعات، گیس،بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،لالہ یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،پٹرولیم مصنوعات، گیس،بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے خاص کر ملازم پیشہ افراد بری طرح متاثر ہورہے ہیں نگران وفاقی اور صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کو یقینی بنائیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ ملک میں اسوقت مہنگائی نے عوام کو دو وقت کی روٹی کا محتاج بنادیا ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں انتہائی قلیل ہونے کی وجہ سے انکے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے تو دوسری طرف بار بار پٹرولیم منصوعات، گیس،بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے رہی سہی کسر پوری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلے سے بے روزگاری بہت زیادہ ہے دوسری طرف بارڈر بند ہونے سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا حکومت بارڈر بند کرنے سے پہلے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے۔انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا ہے نگران وفاقی اور صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافے کو یقینی بنائے تاکہ انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچ سکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی موثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے