لورالائی پولیس کی کاروائی مطلوب ملزم گر فتار
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے مطلوب ملزم کو گر فتار کر لیا۔پو لیس کے مطابق ایس ایچ او لورالائی عبدالرحمن کی سربراہی میں پولیس تھانہ صادق علی شہید ٹیم نے کامیاب کاروائی کر تے ہوئے مقدمہ 130/023 بجرم 380میں نامزد ملزم عبداللہ ولد وزیر محمد سکنہ کمشنر کالونی لورالائی گرفتار قبضے سے چوری شدہ 8 بیٹری برآمد کر لی مزید تفتیش جا ری ہے۔