کسٹمز حکام کی مختلف کاروائیوں میں 10کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام نے مختلف کاروائیوں میں 10کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کوئٹہ کسٹم نے اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے مختلف قسم کا کپڑا، چھالیہ، ٹائرز اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر لی جس کی مالیت 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔ترجمان کے مطابق کسٹمز حکام نے لکپاس کے مقام پر دوران تلاشی ٹرک سے پیراشوٹ کپڑا، لیڈیز کپڑا اور دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لے لی۔ اسی طرح زیارت کراس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے مزدا ٹرک سے 125 عدد ٹائرز برآمد کئے۔ ترجمان کے مطابق رکھنی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے چھ ویلر ٹرک سے 4000 کلو گرام چھالیہ بر آمد کر کے قبضے میں لے لی مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے