کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج، اسلام آباد میں سینکڑوں گرفتاریاں

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر مختلف کارروائیوں کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج میں ملوث سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 416 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزمان سے 3ارب 54 کروڑ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی جبکہ متعدد دکانیں اور دفاتر سیل کردی گئی۔ برآمد کی گئی رقوم میں 3 ارب 16 کروڑ پاکستانی روپے اور 5لاکھ سے زائد مالیت کے ڈالرز شامل ہیں،جبکہ 23 کروڑ 71لاکھ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی بھی برآ مد کی گئیں۔

دوسری جانب ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ایجنٹوں کا ڈیٹا بھی تیار کرلیا گیا، ایجنٹوں کا بينک، سفرى ريكارڈ اور رشتے داروں کے حوالے سے بھی ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے