ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی منظوری سے رجسٹرار سپریم کورٹ آفس میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر نے جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کو سپرد کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے