پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ تشویشناک ہے،مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ خ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ مولانا محمد اشرف جان شیخ مولانا عبد الاحد محمدحسنی مفتی غلام نبی محمدی حاجی محمد شاہ لالا مفتی عبد السلام رئیسانی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی مفتی نیک محمد فاروقی حاجی صالح محمد حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر مفتی رحمت اللہ حافظ سردار محمد نورزئی مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا کہ ملک کی تباہی سے قوم کو دس سال پہلے آگاہ کیا تھا، مہنگائی کے عذاب میں قوم کو مبتلا کرنے والے سب کو معلوم ہیں، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ تشویشناک ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے قوم کے معاشی قتل کی روز اول سے مخالفت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مافیاز کے کریک ڈاؤن اچھی بات ہے مگر غریب دکانداروں اور عام تاجروں کے کاروبار کو خراب کرنے اور ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ ملک کو خطرناک سازشوں سے بچانے کیلئے چار سال جمعیت علماء اسلام نے انتہائی کھٹن جدوجہد کرتے ہوئے کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا آج ہماری جہدمسلسل کی مرہون منت ہے کہ ملک عظیم فتنے سے محفوظ رہا، اور جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے اپنی قیادت کی ہدایات روشنی میں کسی بھی موقع پر کوئی کمزوری نہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلام ہی کا جھنڈا بلند ہوگا کسی اسرائیلی امریکہ ایجنڈے لاگو نہیں ہوں گے۔اسلام کے نام پر حاصل کرنے والے ملک میں بداخلاقی اور بے حیائی کا کلچر چلنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو ملک کی نازک صورتحال پر گہری نظر ہے، اور قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی سیاست کی بجائے اصل مسائل پر توجہ دے کر جہدوجہد مقصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے