وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب کا حلقہ انتخاب گندگی کا ڈھیر بن گیا

حب(ڈیلی گرین گوادر)وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب کا حلقہ انتخاب گندگی کا ڈھیر بن گیا حب شہر میں صفائی کا دعوہ کرنے والا وائس چیئرمین خود اپنے وارڈ کی صفائی نہ کرسکا پچھلے کئی مہینوں سے کچرا گلیوں میں پڑا مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ متعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود تاحال شنوائی نہیں ہوئی علاقہ مکینوں کی فریاد۔اس سلسلے میں بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں میونسپل کارپوریشن حب کے وائس چیئرمین سرور مگسی کا حلقہ انتخاب وارڈ نمبر35 شدید گندگی کی لپیٹ میں وارڈ کی مختلف گلیاں کچرا کنڈی بن چکی ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہیں وائس چیئرمین اپنے چند کونسلران کے ہمراہ آئے روز دفتر میں ٹول ٹیکس سمیت چیف انجینئر کے خلاف چیختے رہتے ہیں مگر موصوف کو اپنے وارڈ کے ووٹرز کا بالکل بھی احساس نہیں ہے دوسری جانب حب کے شہریوں کے مطابق میونسپل کارپوریشن حب کے وائس چیئرمین کے وارڈ کا یہ حال ہے تو پھر مخالف کونسلران کا کیا قصور ہے دوسری جانب میونسپل کارپوریشن حب کے وارڈ نمبر 35 کے رہائشیوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ وائس چیئرمین کا حلقہ ہونے کے باوجود تباہ حال ہے کچرے کے ڈھیر گھروں کے دروازوں پر جمع ہیں جس سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہی ہے اور گلیوں میں گندگی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے جس سے بچوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار درخواستیں دی ہیں کہ ہمارے گلیوں میں جمع گندگی کا صفایا کیا جائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی وائس چئیرمین خود اپنے وارڈ میں دورہ کرتے ہوئے کبھی نظر نہیں آتے بس دفتر میں مبینہ طور پر اپنے ذاتی مفادات کے لئے چیختے چلاتے ہیں مگر اپنے وارڈ کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر مسائل کا بالکل بھی احساس نہیں ہے جو لمہ فکریہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے