مولہ سے سینکڑوں رہنماوں کا نیشنل پارٹی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام اب حق اور باطل میں فرق جان چکا ہے، سردار محمد اسلم بزنجو
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) جدید صدی علم شعور آگاہی کا صدی ہیں مولہ سے سینکڑوں رہنماوں کا نیشنل پارٹی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام اب حق اور باطل میں فرق جان چکا ہے۔ان جاگیردار سرمایہ دارانہ اور طبقاتی نظام سے نجات کا واحد راستہ نیشنل پارٹی کو مضبوط منظم کرنا ہے۔یہ بات نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے خضدار پریس کلب میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت حاجی فدا احمد بلوچ نے حاصل کی۔اسٹیج کے فرائض انور رخشانی نے ادا کئے شمولیتی پروگرام میں بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ اور کونسلر مولہ کنواں حاجی خان کی قیادت میں بی ایس او کے سابقہ ممبر سینٹر کمیٹی بابل بلوچ، سکندر بلوچ، سابقہ صدر خضدار کریم قادر بلوچ، سابقہ آرگنائزر ظفر بلوچ، عبدالمجید زنگیجو، سینئر رہنماء میر دوست جتک، ظہور احمد جتک، گل حسن جتک، نذیر احمد جتک، یار محمد جتک، فضل محمد جتک، نظام الدین جتک، عبید اللہ جتک، مرید جتک، محمد جتک، عبدالحمید جتک، گل محمد جتک، داد محمد، عبدالخالق جتک، عبدالرحمن جتک، ولی محمد جتک، میر محمد جتک، صادق علی، غلام مصطفیٰ، راوت خان، طالب حسین، محمد وارث جتک، محند رمضان، کریم بخش جتک، زرک خان، خادم حسین جتک، رکھیا خان جتک، ابوبکر جتک، مجاہد جتک، عبدالقادر جتک، عبدالوہاب جتک، قادر بخش جتک، کریم داد زنگیجو، علی شیر زنگیجو، سجاد زنگیجو، نہال حسین زنگیجو، عبدالغفور شاہوانی، محمد شاہوانی، محمد اسماعیل شاہوانی، فدا حسین جتک غلام سرور جتک، مولابخش جتک، طارق زہری، جاوید زہری،فضل الرحمن زہری، عمر فاروق،محمد علی جتک، محمد وارث جتک، عبدالنبی، عبدالرشید، زمان خان، علی حسن، محمد رمضان، رزاق احمد، عبدالواحد، محمد ابراہیم، محمد جاوید، علی احمد، غلام رسول، محمد نواز شکر خان، رشید احمد، شیر محمد، ممتاز، خیر جان، علی جان، نصر اللہ جتک، محمد امین جتک عطاء اللہ جتک، و دیگر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے استعفیٰ دیکر ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابقہ صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو، مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق میر شاوس بزنجو، صوبائی صدر بی ایس او پجار شکیل بلوچ، سابقہ مرکزی سیکرٹری جنرل بی ایس او پجار نادر بلوچ، ضلعی صدر خضدار ایڈووکیٹ عبدالحمید بلوچ، مرکزی رہنماء میر عبدالرحیم کرد، نائب صدر خضدار میر سلمان زہری، ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالوہاب غلامانی، ٹکری دھنی بخش غلامانی، کریم قادر بلوچ، ظفر بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ قوم کی واحد نمائندہ جماعت ہیں جو سہی معنوں میں بلوچ ساحل وسائل و بلوچ زبان بلوچ کلچر کے دفاع و ترویج کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ساتھ ساتھ سماجی ناانصافی معاشرتی نابرابری شعوری علمی و فرسودہ طبقاتی نظام کے خاتمے کے لیے کمر بستہ ہیں۔مقریرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل مولہ سے عوام کی کثیر تعداد میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہیں کہ پارٹی بلوچستان سمیت خضدار کے کونے کونے میں فعال منظم ہورہا ہے عوام اب مفاد پرستوں و نظریاتی فکری جماعت میں فرق جان چکا ہیں دھوکہ دیہی جذباتی نعروں کھوکھلے دعوں کے ذریعے اب مزید عوام کو بہکایا نہیں جاسکتا آنے والا دور شعور علم اور عملی کام کا ہے اور اس راستے پر عمل پیرا جماعت صرف نیشنل پارٹی ہیں۔اجلاس سے سردار محمد اسلم بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو پورے ضلع میں فعال منظم کرکے سب سے بڑی جماعت بناکر حقیقی معنوں عوام کی خدمت کرینگے۔