صوبے بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیوں میں متعدد نادہندگان کے کنکشنزمنقطع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزارت توانائی(پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اتوار کے روز بھی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی ٹیمیں صوبہ کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل رہیں کاروائی کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کاروائی کی گء اس دوران جناح ٹاؤن میں 3ڈائریکٹ چلنے والے کنکشنز منقطع کر کے ان کیخلاف قانونی کاروائی کے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی سریاب روڈ،سبزل روڈ،اے ون سٹی میں کاروائی کے دوران 42نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر دئے گئے جبکہ سمنگلی روڈ سے 3 نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اتار دیئے گئے اسکے علاوہ لیاقت بازارمیں ایک ہوٹل جبکہ پشتون آباد میں ایک پلازہ ڈائریکٹ غیر قانونی طور پر بجلی حاصل کر رہے تھے جنھیں منقطع کرکے 6افراد گرفتار بھی کر لیئے کاسی روڈ نواکلی بائی پاس، زرغون آبد اور جی او آر کالونی میں بھی کاروائی کے دوران 4بجلی چور گرفتار کر لئے گئے۔لورلائی،ژوب، زیارت اور مسلم باغ کے علاقوں میں 2ٹرانسفارمرز اتار دئے گئے جبکہ نادہندگان کے 63کنکشنشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے۔پشین اور یارو میں کاروائی کے دوران 4نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اتار دئے گئے جبکہ 7بجلی چور گرفتار بھی کر لیئے گئے اسکے علاوہ 14 بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیئے درخواست دائر کر دی گئیں خضدار،مستونگ،خاران میں نادہندگان کے 36کنکشنز بھی منقطع کیئے گئے گوادر، پنجگور اور ترنت کے علاقوں میں بھی کاروائی کے دوران 36کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے۔سبی،ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد کے علاقوں میں بھی اتوار کے روز کاروائی کی گء اس دوران ایک ٹرانسفارمر جبکہ 43کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر اتار دیئے گئے۔واضح رہے کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم صوبہ کے مختلف آپریشن سرکلز میں بلاتفریق جاری ہے اور اس مہم کے دوران کیسکوکی ٹیمیں بجلی کے غیر قانونی استعمال کرنے والے بجلی چوروں کے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ لہٰذاکیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے وہ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے گریز کریں اور رضاکارانہ طورپر اپنے ڈائریکٹ کنڈے اور خود ساختہ برقی کنکشنز فوری طور پر ہٹادیں بصورت دیگر اْن کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس تھانوں میں مقدمات درج کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے