حب سٹی پولیس کی مختلف کا روائیاں بھاری مقدار میں غیر ملکی گٹکا اور 3 چوری شدہ مو ٹر سائیکلیں برآمد دو ملزمان گرفتار

حب(ڈیلی گرین گوادر)حب سٹی پولیس کی مختلف کا روائیاں بھاری مقدار میں غیر ملکی گٹکا اور تین چوری شدہ مو ٹر سائیکلیں برآمد دو ملزمان گرفتار۔اس حوالے سے ایس ایچ او حب سٹی شاہنوازمینگل نے بتا یا کہ شہید حیات نفیس چیک پوسٹ پر کاروائی کرکے ہائی لیکس ڈبل ڈور گاڑی سے 70 بوریاں انڈین گٹکا سفینہ برآمد کرکے ضیاء الرحمان نامی شخص کوگرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،جبکہ ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او حب کے مطابق اطلاع ملی کہ ڈاکخانہ روڈ پیر بازار کے قریب ہوٹل سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ہے جس بروقت کاروائی کرتے ہو ئے بھٹ آباد سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ایک ملزم یار محمد کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کی نشاند ہی پر مزید دو چوری شدہ مو ٹر سائیکلیں بھی بر آمد کر لی ہیں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے