بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ سٹار کا پاک فضائیہ کی کامیاب شرکت کے بعد اختتام

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ سٹار 2023 پاک فضائیہ کی کامیاب شرکت کے بعد اختتام پذیر ہو گئی۔ بحری، بری اور فضائی افواج پر مشتمل فضائی مشق برائٹ سٹار 2023 مصر کی محمد نجیب ملٹری بیس پر منعقد ہوئی، فضائیہ برائٹ سٹار مشق میں پاکستان، امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، عمان، اردن، یونان اور قطر سمیت کل 30 ممالک کی شرکت کی۔

فضائیہ پاک فضائیہ کے دستے میں شامل جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کا مشق میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، فضائیہ مشق میں کامیاب شرکت نے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے پاک فضائیہ کے عزم کو تقویت بخشی۔

ترجمان پاک کا کہنا ہے کہ فضائیہ برائٹ سٹار مشق نے متنوع اور چیلنجنگ ماحول میں پاک فضائیہ کی کارکردگی اور بھرپور صلاحیتوں کو اجاگر کیا، فضائیہ برائٹ سٹار مشق 1977ء میں امریکہ اور مصر کے مابین دو طرفہ تربیتی پروگرام کے طور پر شروع ہوئی۔

فضائیہ برائٹ سٹارمشق ایک قابل ذکر بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے، مشق سے بین الاقوامی افواج کے مابین باہمی کاروائیوں اور علاقائی ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیئے مشترکہ تربیت کو فروغ حاصل ہوا۔پاک فضائیہ کے ایئر و گراؤنڈ عملے نے مشق کے دوران غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے ایئر و گراؤنڈ عملے نے مشق میں فخر پاکستان جے ایف-17 تھنڈر طیارے کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

پاک فضائیہ نے مشق میں سخت تربیت اور حقیقت پر مبنی فضائی جنگ کے منظرناموں کے تناظر میں پاک فضائیہ کا اپنی بھرپور آپریشنل تیاری اور عصر حاضر کے اسٹریٹجک چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا، مشق میں پاک فضائیہ کی شمولیت عالمی امن اور سلامتی کے حوالے سے اسکے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاک فضائیہ کی مشق میں شمولیت اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی برادری سے اپنی مضبوط شراکت داری کو پروان چڑھانے کے عہد کا ثبوت ہے۔پاک فضائیہ کا عصرحاضر کے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کا عزم ہے،پاک فضائیہ مستقبل کے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اتحادی ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے