پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو چیلنج کردیا گیا ہے، جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے۔دائر درخواست میں نگران وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق کو بنایا گیا ہے، موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے کا اضافہ کردیا ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے کوئی میکنزم موجود نہیں ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مزید مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ حکومت عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرول سستا کرے۔ تیل کے نرخ کم نہ ہوئے تو مہنگائی مزید بڑھتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے