نیشنل پارٹی کا نوشکی میں بارڈر ٹریڈ کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر باڈر ٹریڈ کی بندش بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کے خلاف نوشکی پریس کلب کے سامنے نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں نوشکی تیل کمیٹی کے اراکین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے نیشنل پارٹی رخشان ریجن کے سیکرٹری فاروق بلوچ ضلعی صدر رب نواز شاہ بابو خان جان بی ایس او پجار کے مشتاق بلوچ تیل کمیٹی کے ثنا اللہ نے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ باڈر ٹریڈ کو روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس حوالے سے حکومتی فیصلوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں باڈر ٹریڈ کی بندش بلوچستان کے عوام کی معاشی قتل کے مترادف ہے جس سے ہزاروں افراد بیروز گار ہوں گے