سپرنٹنڈنٹ انجینئرکیسکو سبی سرکل کے سربراہی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

سبی(ڈیلی گرین گوادر) سپرنٹنڈنٹ انجینئرکیسکو سبی سرکل فاروق احمد جکھرانی کے سربراہی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔چھاپہ مار ٹیم کی آمد سے بجلی چوروں میں کھلبلی مچ گئی،بجلی چوروں کی پکڑ دھکڑ شروع،خوف کے مار بعض بجلی چوروں نے اپنی دکانیں بند کر کے راہ فراری اختیار کی ہے،سبی وگردونواح میں واپڈا کا بجلی چوروں اور بقایا جات کی وصولی کے لئے گرینڈ آپریشن کئی ٹرانسفارمر اتار دئیے گئے،سینکڑوں کنکشن کاٹ دئیے گئے بجلی ملک وقوم کی امانت ہے کسی صورت کنڈا سسٹم برادشت نہیں کریں گے بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہوگی سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکو سبی غلام فاروق جکھرانی ملک بھر کی طرح ضلع سبی میں بھی واپڈا بجلی چوروں اور بقایا جات کی وصولی کے لئے سرگرم ہوگیاسبی اور گردونواح میں بجلی چوری کی روک تھام اور بقایا جات کی وصولی کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کردیا سپرنٹنڈنٹ انجنیئر کیسکو سبی سرکل کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑی کاروائی شروع کردی ہے چھا پہ مار ٹیم جو 20 سے زاہد افراد پر مشتمل ہے، جس میں لائن سپرنٹنڈنٹ، لائن مین اور پولیس اہلکار شامل ہیں کاروائی کا آغاز جناح روڈ سے کیا ٹیم کی آمد پر بجلی چوروں میں کھلبلی مچ گئی اور خوف کے مارے کئی دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کرکے راہ فراری اختیار کی گرہن گاڑی بھی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ ہے،کیسکو کی چھاپہ مار ٹیم نے بجلی چوروں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے، بجلی چوروں کی ڈوریں لگ گئی ٹیم کے آمد سے قبل ہی خوف کے مارے بعض بجلی چوروں نے اپنی دکان بند کرکے راہ فراری اختیار کی ہے آپریشن کے دوران کئی ٹرانسفارمز اتر کر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج بھی کرنے کا سلسلہ جاری ہے جناح روڈ بائی پاس مختلف دیہاتوں میں سینکڑوں کنکشن کاٹ ڈالے گئے گرینڈ آپریشن کے دوران سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکو سبی غلام فاروق جکھرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا غیر قانونی استعمال ناقابل برداشت اقدام اور واپڈا ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے جسکی حوصلہ شکنی ہماری اولین ذمہ داری ہے ہم اپنی ذمہ داری سے قطعا” غافل نہیں ہیں بجلی چوری کی روک تھان بقایا جات کی وصولی کے لئے مختلف علاقوں میں واپڈا آفیسران کی سربراہی نیں چھاپہ مار ٹیمیں اپنا کام کررہی ہیں جو بلا امتیاز غیر قانونی بجلی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو چکی ہیں لہذا صارفین کو چاہئے کہ وہ کسی پریشانی سے بچنے کے لیئے بجلی کے غیر قانونی استعمال سے بذات خود چھٹکارا حاصل کر لیں بصورت دیگر انہیں بجلی کی نعمت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے صارفین کو چاہئے کہ وہ بجلی کا صرف اور صرف قانونی، درست اور ضرورت کیمطابق استعمال کرکے اپنے بہترین شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو بجلی کی دستیابی اسوقت تک ممکن ہوگی جب تک کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا بلوں کی ادائیگی کو یقینی بناتے رہیں گے نادہندگان اپنے واجبات فوری طور پر جمع کرائیں بجلی کا غیر قانونی استعمال کرنے اور اپنے ذمہ واجب ا لا دا بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا علاقائی صحافی ذمے داری کے ساتھ قومی کاز میں ہمارا ساتھ دیں اپنے قلم کاغذ اور کیمرے کی آنکھ سے واپڈا کی جاری بلا امتیاز کاروائیاں اپنے اپنے اداروں میں بھیجیں تاکہ بجلی کی چوری کنڈا سسٹم کا مکمل خاتمے کے ساتھ ساتھ بقایا جات کی وصولی یقینی بن سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے