ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ماہ ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے وزارت مذہبی امور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔
علاوہ ازیں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔