بلوچی زبان کے عظیم شاعر قاضی مبارک انتقال کرگئے
تربت(ڈیلی گرین گوادر) بلوچی زبان کے عظیم شاعر کازی مبارک انتقال کرگئے۔گزشتہ روز وہ تربت میں بابو عالم کے ہاں مہمان تھے جہاں رات گئے ان کا انتقال ہوا۔قاضی مبارک کے انتقال کی تصدیق بلوچی زبان کے جوان سال شاعر اصغر محرم نے کی،قاضی مبارک نے اپنے انتقال کے حوالے سے پیش گوئی اسی ہفتے قطب الغیث میر ساگر کو لکھے گئے ایک ادبی خط میں کی تھی جس میں انہوں نے اپنی ناتوانی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اب بہت کمزور پڑگئے ہیں بلکہ بعض اوقات بستر سے بھی نہیں اٹھ سکتے اور کھانے پینے میں بھی دل نہیں کرتا۔مبارک قاضی جنہیں بلوچی ادب میں محبت سے ابا قاضی کا لقب دیا گیا تھا شاعری کی دنیا میں ایک الگ پہچان کے مالک تھے۔قاضی مبارک کی شاعری نے نصف صدی تک بلوچی ادب کو متاثر کیا، وہ اگلے کئی صدیوں تک بلوچی ادب اور زبان کی خدمت کے ساتھ ساتھ بلوچ تحریک پر اپنی شاعرانہ کمنٹ منٹ کے باعث یاد رکھے جائیں گے۔