پرانے حکمران، نئے حکمران، نگران حکمران، شریف اور زرداری سب عوام دشمن حکمران ہیں : چوہدری فاروق

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) راولپنڈی کے تاجروں کے صدر چوہدری فاروق نے کہا ہے کہ اب صرف احتجاج نہیں ہوگا بلکہ احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جس سے مہنگائی کنٹرول کرنی پڑے گی، آج سے ہم روزگار بچاؤ تحریک کا اعلان کرتے ہیں۔ تاجر رہنما چوہدری فاروق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کے اضافے کے بعد کاروبار کرنا ناممکن ہوگیا، پٹرول کی قیمت میں 26 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے کے اضافے کا مطلب عوام سے روٹی کا نوالہ چھیننے کا اعلان ہے، پرانے حکمران، نئے حکمران، نگران حکمران، شریف اور زرداری سب عوام دشمن حکمران ہیں، ان حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے آج عوام سے روٹی کے دو نوالے چھن گئے ہیں۔ اکستان کے تاجر اور عوام ڈیفالٹ کر گئے ہیں، پٹرول کی قیمت میں آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے، روزگار بچاؤ تحریک میں ملک بھر کی تاجر برادری اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے