مستونگ، خونی شاہراہ نے1 ہی گھر کے 3 نوجوان کی زندگیاں نگل لیں

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں خونی شاہراہ نے ایک ہی گھر کے تین نوجوان کی زندگیاں نگل لیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کراچی خونی قومی شاہراہ پر مستونگ شہر کے قریب پشکرم جنگل کے مقام پر تیز رفتار مال بردار کوچ نے پک اپ گاڑی کو کچل دیاجس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار تین افراد ظہوراحمد شاہوانی،نثاراحمد شاھوانی،سلال احمد شاھوانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد کوچ پک اپ کو گھسیٹتے ہوئے الٹ کر گھری کہائی مین گر گئی تاہم کوچ میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور کوچ عملہ جائے حادثے سے فرار ہوگئے۔جاں بحق ہو نے والے افراد کی لاشیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کھڈکوچہ سے بتایاجاتا ہے جو کوئٹہ سے مستونگ کوچ کوئٹہ کی طرف جارہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے