قلات کی سب تحصیل گزگ سے ایک شخص کی نعش برآمد

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کی سب تحصیل گزگ سے ایک شخص کی نعش برآمد کر لی گئی۔ لیویز حکام کے مطابق جمعہ کو قلات کی سب تحصیل گزگ سے محمد حسن نا می شخص شخص کی نعش ملی ہے جسے چند روز قبل نا معلوم مسلح افرادنے بیٹے کے ہمراہ اغوا کیا تھانامعلوم افراد نے باپ کو قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی جبکہ بیٹے چھوڑ دیا ہے۔لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جار ی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے