جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ کوکراچی منتقل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ء حافظ حمداللہ کوکراچی منتقل کر دیا گیا۔ جمعہ کو جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ء حافظ حمداللہ زخمی کوکراچی ٹرمینل پر خصوصی طیارے کے ذریعے زخمی حالت میں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، جے یو آئی کے رہنماؤں مولانا عبدالکریم عابد، مولانا محمد غیاث، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی، حاجی امین اللہ، سمیع سواتی،مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا نورالحق، مولانا فتح اللہ جمال کاکڑ اور کارکنان کی بڑی تعداد ٹرمینل ون پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے