ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور جان محمد بلیدی کاحافظ حمداللہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے جے یو آئی کے رہنما ء حافظ حمداللہ اور ان کے ساتھیوں پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جمعیت علما ء اسلام کی قیادت سے اپنی دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تمام زخموں کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور کہاکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔