پشتون خوا اور بلوچستان کو دہشت گردی میں بطور ایندھن جلایا جارہاہے،عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ احمد اللہ کے قافلے پر مستونگ کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتہاء پسندوں دہشت گردوں کی کوئی قوم دین مذہب نہیں ہوتا عرصہ دراز سے پشتون خوا اور بلوچستان کو دہشت گردی میں بطور ایندھن جلایا جارہاہے عوامی نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت گزشتہ دو دہائیوں سے اس جنگ کا سامنا کرہی ہے لہذا دکھ درد کی یہ گھڑی ہم سے بڑھ کر شاید کوئی احساس کریں حکومت اور ریاست کو جنگی بیانیہ سے منہ موڑنا ہوگا ورنہ یہ لاحاصل جنگ میں ہزاروں افراد موت کے آغوش میں چلے اور انگنت کے جانے کے خدشات بدستور موجود ہے دکھ درد کی اس گھڑی میں جمعیت علما اسلام کی قیادت اور کارکنوں کی ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار اور آج کوئٹہ میں شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاریکردہ مذمتی بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق صوبائی وزیر حافظ احمداللہ کے قافلے پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور اس میں حافظ احمداللہ سمیت 9افراد کی شدید زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہاپسندی دہشت گردی کی جاری لہر کا تسلسل قرار دیا جب تک حکمران اشرافیہ جنگی معیشت کو خیرباد نہیں کہتے اس طرح کے افسوس ناک واقعات کا تدارک ممکن نہیں صوبہ پشتون خوا اور بلوچستان کے وسائل کو زیردست رکھنے کیلئے یہاں دہشت گردی کی نیٹ ورک کو پھیلایا گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی انتہاپسندی کے اس جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی دکھ درد کی یہ گھڑی ہم سب سے بڑھ کر شاید کوئی احساس کریں بیان میں کہا گیا کہ ریاست اور حکمران اشرافیہ کو جنگی معشیت سے توبہ کرناہوگا ورنہ اسی طرح بے گناہ عوام اور سیاسی قیادت اس آگ کی نذر ہوتے رہیں گے بیان میں جمعیت علما اسلام کی جانب سے سانحہ مستونگ کے سلسلے میں آج کوئٹہ میں شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کااعلان جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ریاست اور حکمران اشرافیہ سے ان اندوہناک واقعات کے تدارک کا پرزور مطالبہ کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے