مسلم لیگ(ن) کے قائد ومیاں محمد نواز شریف کا 21اکتوبر کو پاکستان پہنچنے پر شانداراستقبال کیاجائے گا، چوہدری نعیم کریم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سینئر مرکزی رہنماچوہدری نعیم کریم نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا 21اکتوبر کو پاکستان پہنچنے پر شانداراستقبال کیاجائے گا بلوچستان کے کارکن اپنے قائد کے والہانہ استقبال کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کردیں۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کے رابطہ آفس میں آئے ہوئے مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے ساتھیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جن میں محمد سحر اعوان، شبیر غوری، اشرف جاوید کرد، شوکت یوسفزئی، شیخ عامر،اعظم جدون، مسلم وقاص، عبدالسلام، لیاقت راجپوت، شفیق احمد، نثار راجپوت، یاسین، یامیں ریحان، حبیب کْرد اور دیگر شامل تھے۔ چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ میاں نواز شریف کی وا پسی سے مسلم لیگ(ن) میں نئی جان اور امْنگ پیدا ہو گی اورآنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) انشاء اللہ قائد کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی میاں محمد نواز شریف عام انتخابات میں انتخابی مہم کی خود قیادت کریں گے جس سے پارٹی کے کارکنوں کے حوصلے بلندہونگے اورانشاء اللہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان سمیت ملک بھر سے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت صوبوں میں حکومتیں بنائے گی اور میاں محمد نوازشریف وزیراعظم پاکستان ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے قائد کی جانب سے 21اکتوبر کو وطن واپسی کے اعلان سے پارٹی مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور انہوں نے ہماری پارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ شروع کردیاہے عوام مخالفین کے منفی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور پارٹی کے قائد میاں محمدنواز شریف کے بھرپوراستقبال کیلئے تیاریاں کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف سے اپیل بھی کرتے ہیں کہ وہ لندن سے واپسی پر پہلے بلوچستان اتریں بلوچستان کے عوام انشاء اللہ انکا والہانہ اور تاریخی استقبال کریں گے۔