لورلائی میں لیویز فورس کی کاروائی 2ملزمان گرفتار 60لاکھ روپے ما لیت کا مسروقہ سامان بر آمد
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورلائی میں لیویز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر کے 60لاکھ روپے ما لیت کا مسروقہ سامان بر آمد کر لیا۔ تفصیلات کے طمابق گزشتہ شب لو رالائی کے علا قے دوسڑکہ کلی ڈلی ڈی جی خان نیشنل ہائی وے روڈ سے اسلحہ کے زور پر نامعلوم ملزمان نے پنجاب سے آنے والے ٹرک نمبر anf 305 جس میں تقریباً 600 بوری چاول بمعہ آئرن بمعہ 700 اینٹ لوڈ تھے ڈراؤر محمد ادریس اور اختر جان کو نا معلوم مقام کی جانب لے گئے تھے اور ڈرائیوروں سے 73000 ہزار روپے بمعہ دو عدد مو بائل چین کر ڈرائیوروں کو صبح کے وقت کلی پھٹانکوٹ میں ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک دئے گئے تھے بعد میں ڈرائیوروں نے اپنے ہاتھ پاؤں کھول کر اسسٹنٹ کمشنر اور رسالدار میجر کے دفتر آکر درخواست پیش کی جس پر حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے کمشنر اورڈپٹی کمشنر لورالائی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اور رسالدار میجر لیویز فورس بمعہ عبدالجبار رسالدار عبدلودود رسالدار احسان اللہ رسالدار محمود رسالدار خدائداد نائب رسالدار عبدالصمد،دفعدار عظیم خان دفعدار بختیار حوالدار اور لیویز کی بھاری نفری بمعہ کیو آر ایف کاروائی کرتے ہوئے علاقہ کھچ عمقزئی سے مسروقہ ٹرک بر آمد کیا اور ایک شخص کے گھر سے مسروقہ چاول ٹی آئرن اینٹ وغیرہ برآمد کر کے قبضہ لیویز میں لئے اور ملزم کے گھر سے دو لوڈ کوئلہ بھی برآمد کیا جس کی نسبت موصول ہونے کے بعد الگ مقد مہ قائم کیاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم خود بھی ہمراہ باری نفری لیویز موقع پرپہنچ گئے اور مسروقہ سامان کا معائنہ کیا اور رسالدار میجر لیویز ہمراہ تمام آفیسران بمعہ لیویز نفری کو شاباش دی اور اپنے ماتحت عملے کو ہدایت کی کہ ضلع لورالائی میں اس نو عیت کی پہلی کاروائی ہے ڈپٹی کمشنر نے آئندہ بھی لورالائی میں جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف اس طرح کریک ڈاؤن جاری رہیگا ملزم کے گھر سے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا برآمد کردہ مسروقہ سامان کی مالیت 6000000 ساٹھ لاکھ کے قریب مالیت بنتی ہے مذید تفتیش لیویز فورس کررہی ہے۔