لورالائی، نا معلوم افراد چاول سے لدے ٹرک کو نامعلوم مقام پر لے جا کر ڈرائیور سے 73 ہزار نقدی موبائل چھین کر فرار
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)لورالائی میں اسلحہ کے زور پر نا معلوم افراد چاول سے لدے ٹرک کو نامعلوم مقام پر لے جا کر خالی اور ڈرائیور سے 73 ہزار نقدی موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ اطلاعی رپورٹ ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لورالائی نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی، رسالدار میجر اور دیگر رسالداران شامل تھے جس کی بدولت لیویز فورس نے کاروائی کر کے سرکی جنگل تھانے کے حدود سے ٹرک برآمد کر لیا۔اسکے بعد لیویز انٹیلی جنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر لورالائی اور رسالدار میجر کی موجودگی میں لورالائی کیو آر ایف اور لیویز فورس نے عبدالمالک ولد عبدالروف کے گھر پہ چھاپہ مارا جہاں سے دو ملزمان گرفتار ہوئے اور مسروقہ سامان 600 بوری چاول مالیت 60 لاکھ بمعہ آئرن گارٹر اور ٹائل، تقریباً 500 بوری کے قریب کوئلہ، 2 عدد ایس ایم جی بمعہ میگزین اور 200 گز پائپ و دیگر اشیاء برآمد کر لی گئی واضح رہے کہ یہ گروہ کافی عرصے سے لورالائی ڈی جی خان روڈ پہ ڈکیتی میں ملوث رہا ہے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جائینگے۔