ضلع میں صحت عامہ سے وابسطہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد

پشین(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمیل احمد نے کہا ہے کہ ضلع میں صحت عامہ سے وابسطہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات کا حصہ ہے جس کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے بروقت موثراقدامات کئے جائیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی صحت کمیٹی کے اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیااجلاس میں ضلعی ناظم صحت محمد نسیم کٹکیزئی، ڈپٹی ناظم صحت ڈاکٹر اورنگزیب زرکون،ڈی،ایس،ایم پی، پی،ایچ،آئی نثار احمد ترین سمیت دیگر ڈاکٹر حضرات و عملے کے ارکان موجود تھیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام مراکز صحت میں سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور وہاں موجود اسٹاپ میل،فی میل اور بچوں کے وارڈز کی بحالی پر توجہ دی جائے جبکہ تمام بنیادی مراکز صحت میں اسٹاپ کی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کو ڈیوٹی میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر بیڈا ایکٹ کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ اطمنان کا اظہار اور مزید بہتری کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے دورآفتادہ علاقوں میں بھی صحت عامہ کی مزید بہتری کے لیے موثر اقدامات اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اور انہی بہتر انتظامات و اقدامات کے ذریعے ہی ہم ضلع کو ماڈل بنانے میں کامران ہو سکتے ہیں انہوں نے عوامی مفاد کی خاطر معیاری صحت کی مناسب اور بروقت اقدامات کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا اس بابت کسی قسم کا غفلت برتنا قابل برداشت نہیں ہے اس موقع پر ناظم صحت ڈاکٹر محمد نسیم نے ڈپٹی کمشنر کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات پر مشتمل عوامی مفاد کی خاطرکیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں اور ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے بہترین انتظامات کی بدولت موجود سہولیات سے عوام مستقل بنیادوں پر مستفید ہو رہے ہیں جبکہ یہاں تعینات تمام میڈیکل عملہ کی بہترین کارکردگی اطمنان بخش ہے جس پر ڈی کمشنر جمیل احمد نے اطمنان کا اظہار کیا اور تمام مراکز صحت میں اٹیچمنٹ کو ختم کرنے کے ہدایات جاری کئے تاکہ دور افتادہ علاقوں کے عوام کو بھی صحت کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور آئندہ کے اجلاس میں کارکردگی رپورٹ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے