صوبائی انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں اٹھائے گئے اقدامات سے صوبے میں سمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے صوبے میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں اٹھائے گئے اقدامات سے صوبے میں سمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے۔ صوبے میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن دیکھنے میں آئی ہے اور ان کی بر وقت کاروایوں کی بدولت, چینی, و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی ممکن ہوئی ہے۔ وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے لیے ناصرف انتظامیہ بلکہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین معاونت سے صوبے سے سمگلنگ کا قلع قمع کیا جا رہا ہے. بلوچستان اب کسی قسم کی سمگلنگ کیلئے محفوظ مقام نہیں رہے گا. ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں اقدامات اٹھاتے ہوئے عوام کو رلیف فراہم کیا جائے جس کے لئے صوبائی انتظامیہ نے بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور پیش ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے