دہشتگردی کے ذریعے عوام کو خوفزدہ کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پرہو نے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ہوئے کہا کہ صوبے اور پشتونخوا وطن میں دہشتگردی کے ایسے سنگین واقعات تسلسل سے ہونا انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی اور بدامنی کنٹرول کرنے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشتگردی کے ذریعے عوام کو خوفزدہ کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے۔پشتونخواملی عوامی پارٹی اس دہشتگردانہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے اور حافظ حمداللہ اور اُن کے زخمی ساتھیوں کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مستونگ بم دھماکہ کیخلاف کل کوئٹہ شہر میں جمعیت علماء اسلام نے شٹر ڈاؤں ہڑتال کی اپیل کی ہے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،جمعیت علماء اسلام کے اعلان کردہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے اور پارٹی کارکنوں، بہی خواہوں اور کوئٹہ کے غیور عوام سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے