حکومت دہشت گردی کے واقعات میں ملوث غیر ملکی عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لئے پرعزم ہے، نگران صوبائی وزیر اطلاعات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے جے یو آئی ف کے رہنما اور ترجمان حافظ حمد اللہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک مذمتی بیان میں نگران صوبائی نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے واقعات میں ملوث غیر ملکی عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پرعزم ہے بلوچستان کے امن اور ہم آہنگی کو تباہ نہیں ہونے دیا جائے گاجان اچکزئی نے کہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے حافظ حمداللہ اور دیگر زخمیوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔