حافظ حمد اللہ پرہو نے والے حملے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ پر مستونگ میں حملے کی شدید مذمت کی ہے۔گورنر بلوچستان نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ حملہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔گورنر بلوچستان نے خصوصی ہدایت کی سابق سینیٹر حافظ حمداللہ اور واقعہ میں زخمی دیگر افراد کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں، گورنر بلوچستان نے حافظ حمداللہ سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے