جان اچکزئی کی نگران وفاقی وزیر آئی ٹی سے ملاقات، بلوچستان میں 5 سو نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگرامز شروع کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی کی نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے ملاقات‘ بلوچستان میں فوری طور پر 5 سو نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگرامز شروع کرنے پر اتفاق‘ بلوچستان آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے فوری طور اقدامات کی یقین دہانی کرادی گئی۔ ملاقات میں صوبے کے نوجوانوں کیلئے آئی ٹی کے شعبے میں مزید مواقع فراہم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر کے لئے 6 ہفتوں کے ٹائم فریم میں فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے بلوچستان بھر میں ای روزگار سینٹرز کو رول اوور کرنے کا وعدہ کیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو پیسہ کمانے کے لیے ہنر سکھانا ہے۔ اس اقدام میں موجودہ عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کرنا شامل ہے، ہر مرکز کو ایک کروڑ کا قرض حاصل ہوگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی نے صوبائی وزیر جان اچکزئی کی تجویز مانتے ہوئے فوری طور پر صوبے کے 5 سو نوجوانوں کیلئے آئی ٹی تربیتی پروگرام شرور کرنے کا اعلان کیا‘ وفاقی وزیر نے وعدہ کیا کہ ان تمام اقدامات کو چھ ہفتوں کے اندر نافذ کر دیا جائے گا اور انہوں نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں ذاتی طور پر ان کا آغاز کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے