بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا، حافظہ مریم نے1045لیکر پہلی، شبیر احمد نے 1044نمبر لیکر دوسری اورجویریہ شبیر نے 1042نمبر حاصل کر کے تیسری پو زیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیاہے امتحان میں کل 95220 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 88732 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 93.20فیصد رہا،فرسٹ ائیر میں 44204 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 40486 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 91.60فیصد رہا جبکہ سیکنڈ ایئرمیں 51016 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 48246 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 94.60 فیصدرہا۔فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ائیر میں کل 2780 طلباء مختلف مضامین میں غیر حاضر رہے۔ جبکہ 38 طلبہ کا نتیجہ دوران امتحان نا جائز ذرائع استعمال کرنے کی بناء پر منسوخ کیا گیا۔ اسلامیہ گرلز کالج کو ئٹہ کی طالبہ حافظہ مریم ولد گل محمد رول نمبر 352223 نے 1045 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،بی آر سی لورلائی کے طالب علم شبیر احمد ولد علی احمد رول نمبر 170380 نے 1044 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار کی طالبہ جو یر یہ شبیر ولد شبیر احمد رول نمبر 223658 نے 1042 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طلبہ اپنا تفصیلی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹwww.bbiseqta.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔ چیئر مین بورڈ اعجاز احمد بلوچ، کنٹرولر بورڈ میڈم عابدہ کا کر اور سیکرٹری بورڈ محم عظیم ساجدی نے کامیاب ہونے والے طلباء کو بالعموم اور پوزیشن لینے والوں کو با الخصوص مبارکباددیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں سے قوم کی بڑی تو قعات وابستہ ہیں امید ہے کہ یہ طلباء وطالبات مزید محنت کر کے ملک وقوم اور خاص طور پر صوبے کا نام روشن کرینگے۔ کیونکہ ہمارا مستقبل ان سے وابسطہ ہے۔ کنٹرولر بورڈ نے امتحان کے انعقاد اور رزلٹ کی تیاری میں بھر پور معاونت پر بلوچستان کے قابل قدر اسا تذا کرام، بورڈ کے عملہ بلخصوص شعبہ امتحانات، رزلٹ برانچ، آئی ٹی سیکشن اور بورڈ کی خصوصی معائنہ ٹیموں کا شکر یہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے