ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلو چستان کے حالات خراب کر نے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،بلو چستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے جا ری کر دہ مرکزی بیان میں مستونگ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ اور انکے ساتھیوں پر ہو نے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ آئے روز سیا سی،مذہبی رہنماؤں اور سیا سی کارکنوں پر حملے،جا ری قتل و غارت گیری اور بے گناہ افراد کے ماورائے آئین و قانون، جبری گمشدگیاں اور دیگر نا انصا فیوں کا سلسلہ جا ری ہے جو اس بات کی عکاسی کر تا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت بلو چستان کے حالات کو خراب کر نے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے سیا سی اور مذہبی رہنماء کارکنان بھی حملوں کے نشانے پر ہیں ایسے واقعات قابل مذمت ہے حکومت وقت سیا سی و مذہبی رہنماؤں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور بہت تیزی کے ساتھ سماج و معاشرے میں عدم برداشت سیا سی اختلاف اور نظریہ رکھنے پر جان لیوا حملوں میں اضا فہ منفی اقدام ہے جسکی کوئی بھی انسان مذمت کئے بغیر نہیں رہ سکتا ہے۔ بیان میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مستونگ واقعے کے خلاف بروز جمعہ ہو نے والی شٹر ڈاؤن ہڑتالی کی مکمل حمایت کر تے ہوئے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بزدلانہ غیر انسانی واقعے کے خلاف شٹرڈاؤن کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار اور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ دریں اثناء بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلو چ، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری، ضلعی سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر غلام مصطفی بلوچ، پارٹی کے ضلعی کونسلر ڈاکٹر صدام حسین مینگل اور پارٹی کے وکلاء رہنماء راجہ جواد ایڈو کیٹ نے اس واقعے میں زخمی ہو نے والے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ، سابق ایم این اے محمد عثمان ایڈو کیٹ کے فرزند عامر عثمان اور دیگر زخمیوں کی ٹراما سینٹرکوئٹہ میں عیادت کی اور انکی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کے ساتھ پارٹی کے قائد سر دار اختر جان مینگل کی طرف سے اظہار ہمدری اور یکجہتی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے