انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی امریکی سفیرکی سرگرمیاں تشویشناک ہیں، حافظ حسین احمد
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد نےکہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی امریکی سفیر کی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں۔
ایک بیان میں حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ سائفرکیس میں امریکی مداخلت کی تحقیقات کی جائے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورے و ملاقاتیں مشکوک ہیں، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد حب اور گوادر میں امریکی سفیرکے دورے نے سوالات کو جنم دیا ہے۔
حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات میں مداخلت کرنا چاہتا ہے، امریکی سفیر کے دورے مداخلت کے سوا کچھ نہیں۔